پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپرتیزی کارحجان دیکھاگیا

کے ایس ای100انڈیکس20بالائی حدعبورکرتاہوا41800پوائنٹس کی بلندترین نفسیاتی حد پر بحال ہوا مارکیٹ کے سرمائے میں3کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈ٬حجم80کھرب روپے سے بڑھ کر84کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپرتیزی کارحجان دیکھاگیااورکے ایس ای100انڈیکس20بالائی حدعبورکرتاہوا41800پوائنٹس کی بلندترین نفسیاتی حد پر بحال ہو گیاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں3کھرب سے زائدروپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے سرمائے کاحجم80کھرب روپے سے بڑھ کر84کھرب روپے کی سطح پرجاپہنچا۔

گزشتہ ہفتے مارکیٹ میںکاروباری ہفتے کاآغازتیزی کے ساتھ ہوااور4کاروباری دنوںمیںانڈیکس نی2101.58پوائنٹس ریکورکئے جبکہ ایک روزہ مندی کے سبب انڈیکس139.90پوائنٹس گھٹ گیا۔گزشتہ ہفتے خریداری کے باعث کاروباری تیزی کے ساتھ ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس42100پوائنٹس کی بلندسطح پربھی د یکھاگیاتاہم مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس39700پوائنٹس کی نچلی سطح پربھی آگیاتھا۔

(جاری ہے)

سیاسی افق پر چھائی غیر یقینی صورتحال کے بادل چھٹتے ہی مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کار متحرک ہوگئے اور انہوں نے توانائی ٬آئل اینڈ گیس ٬بینکنگ ٬ٹیلی کام اور اسٹیل سیکٹر میں بھر پور سرمایہ کاری کی ٬اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری پر کام کے آغاز اور چین کی شنگھائی کمپنی کی کے الیکٹرک کی خریداری میں دلچسپی اور انتظامی کنٹرول لینے کی خبروں پر ملک میں اس کا مثبت اثر لینے والے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے تیزی آ گئی ہے اس لئے گذشتہ ہفتے مارکیٹ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لیا جس کی وجہ سے ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 39900٬40000٬40100٬40200٬40300٬40400٬40500٬40600٬40700٬40800٬40900٬41000٬41100٬41200٬41300٬41400٬41500٬41600٬41700اور41800پوائنٹس کی 20نفسیاتی حدیں عبورکرگیا۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںکے ایس ای100انڈیکس میں1968.68پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاجس سے کے ایس ای100انڈیکس39872.88پوائنٹس سے بڑھ کر41841.56پوائنٹس پرجاپہنچااسی طرح کے ایس ای30انڈیکس932.86پوائنٹس کے اضافے سی22750.74پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس27357.50پوائنٹس سے بڑھ کر28668.33پوائنٹس پربندہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں3کھرب84ارب13کروڑ96لاکھ79ہزار582روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیاجس کے نتیجے میںسرمائے کامجموعی حجم80کھرب85ارب13کروڑ10لاکھ82ہزار299روپے سے بڑھ کر84کھرب69ارب27کروڑ7لاکھ61ہزار881روپے ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںگزشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ69کروڑ57لاکھ43ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو21ارب روپے ریکارڈکی گئی جبکہ کم سے کم کاروباری لین دین23کروڑ71لاکھ16ہزارحصص رہااورٹریڈنگ ویلیو7ارب روپے تک محدودرہی۔گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمجموعی طورپر2152کمپنیوںکاکاروبارہواجس میں سی1262کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاضافہ٬797میںکمی اور93کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میںاستحکارہا۔کاروبارکے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ٬بینک آف پنجاب٬سوئی سدرن گیس کمپنی٬ٹی پی ایل ٹریکرلمیٹڈ٬ٹی آرجی پاک لمیٹڈ٬دائودبینک٬ورلڈکال ٹیلی کام٬سمت بینک٬دوست اسٹیل٬عائشہ اسٹیل مل اورپیس پاک لمیٹڈسرفہرست رہے۔#