چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید کی محکمہ زراعت میں افسران کی خالی آسامیاں پر کرنے کی ہدایات

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید نے ہفتہ کے روز سیکرٹری زراعت محمد محمود سے ملاقات کی اور انہیں محکمہ زراعت میں افسران کی خالی آسامیاں پر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ جب آپ کے پاس افسران ہی نہ ہوں گے تو محکمہ کیا کام کرے گا۔ محکمہ زراعت کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ضروری ہے کہ محکمہ زراعت میں افسران کی خالی آسامیوں فی الفور پر کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے سیکرٹری زراعت سے ملاقات میں محکمہ زراعت کے شعبہ واٹر مینجمنٹ کے عارضی ملازمین کے مطالبات پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں اس مسئلے کو بھی جلد سے جلد حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :