لاہور٬ ٹریڈنگ ونگ کے صدر میاں رضوان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ٬بال بال بچ گئے ٬ گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) سبزہ زار میں ٹریڈنگ ونگ کے صدر میاں رضوان کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ میاں رضوان فائرنگ سے محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سبزہ زار پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور میاں رضوان کی درخواست پرنامعلوم حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ اس سلسلے میں میاں رضوان کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ان پر حملہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ (قیوم زاہد)