لاہور٬ ریلوے کے شعبہ لینڈ اینڈ پراپرٹی کی ٹیم نے سبزی اور پھلوں کی مارکیٹ کو مکمل طور پر مسمارکردیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) ریلوے پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں پاکستان ریلوے کے شعبہ لینڈ اینڈ پراپرٹی کی ایک ٹیم نے ریلوے ورکشاپ مغلپورہ کے باہر آپریشن مسماری کرتے ہوئے سبزی اور پھلوں کی مارکیٹ کو مکمل طور پر مسمارکردیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران پاکستان ریلوے نے ہیوی مشینری استعمال کی جبکہ متاثرہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ نے بغیر نوٹس کے ان کی دکانیں مسمار کرکے انہیں بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

دکانداروں کے مطابق وہ ان دکانوں میں گزشتہ 40 سالوں سے کاروبارکررہے تھے اور پاکستان ریلوے کو ان دکانوں کا باقاعدہ کرایہ ادا کررہے تھے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آپریشن مسماری کی زد میں آنے والے تمام دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کی جائے۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :