پنجاب حکومت حسین چوک سے گورو مانگ تک ریلوے کراسنگ پر دو انڈر پاس اور سڑک تعمیر کرے گی ٬سمری ارسال

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پنجاب حکومت حسین چوک سے گورو مانگ تک ریلوے کراسنگ پر دو انڈر پاس اور ایک سڑک تعمیر کرے گی جس کیلئے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیج دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر ایک ارب 20 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے سے 27کنال پرائیویٹ اراضی اور 63 کینال ملٹری اراضی متار ہوگی جبکہ اس مقصد کیلئے باقاعدہ لینڈ ریکوزیشن بھی کی جائے گی۔ اس منصوبے کا فیصلہ سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کیا گیا۔ منصوبے کی تکمیل سے گردونواح کی آبادیوں کو سکیورٹی دستیاب ہو جائے گی۔ (اے ملک)

متعلقہ عنوان :