انتشار کی سیاست کرنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا٬ساتھ دینے والے بھی نقصان سے نہیں بچ سکیں گے٬ احسن اقبال

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہاں انتشار کی سیاست کرنے والوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا وہاں انتشار کا ساتھ دینے والے بھی اس نقصان سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے رائل پام میں منعقدہ بیکن ہائوس سکو سسٹم کے زیراہتمام تینروزہ انٹرنیشنل آئیڈیاز کانفرنس کے دوسرے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس کے ٹی او آرز پر مکمل تعاون کرے گی۔ اس سلسلے میں الزام تراشی کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے شریف خاندان کے افراد پر لگائے گئے الزامات پر سچ سامنے آجائے گا۔ الزام لگانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ (قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :