چناب ایمپلائز یونین چنیوٹ اور ایپکا کا مشترکہ اجلاس

چناب ایمپلائرز یونین اور ایپکا کی تنظیمی حوالے سے کارکردگی کا جائزہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:17

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) چناب ایمپلائز یونین چنیوٹ اور ایپکاکا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت سید ممتاز حسین شاہ بخاری صدرایمپلائرز یونین منعقد ہوا ٬ اجلاس میں صدر ایپکا محمد ارشد گھمن سرپرست اعلیٰ سید نورالحسن شاہ٬ چیئرمین محمد ظفر اقبال جٹ کے علاوہ یونین کے دیگر عہدیداران غلام محمد بلوچ٬ نسیم احمد٬ صفدر علی٬ طارق گگھڑ طارق محمود نیازی ٬کمیل حیدر٬ طاہر عباس٬ ذیشان جہانگیر اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی اجلاس کے دوران چناب ایمپلائرز یونین اور ایپکا کی تنظیمی حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر صدر چناب ایمپلائرز یونین سید ممتاز حسین شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے یونین کے عہدیداروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر جگہ پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے اور ضلع بھر کے تمام مختلف سرکاری محکموں میں ملازمین کے تحفظ اور ان کی ممبر شپ کیلئے مہم چلائیں گے تاکہ ضلع بھر میں چناب ایمپلائرز یونین اور ایپکا کو کامیاب بنایا جا سکے۔