بیرون ملک بیٹھ کر نوجوانوں کو ورغلانے والے قوم کے دوست نہیں٬میجر جنرل شیرافگن

صوبے میں قیام امن کیلئے ایف سی جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی ٬آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر نوجوانوں کو ورغلانے والے قوم کے دوست نہیں٬ صوبے میں قیام امن کیلئے ایف سی جوانوںنے قربانیاں دی ہیںوہ رائیگاں نہیں جائینگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہرنائی اور دکی کے دورہ کے دوران ہرنائی میں ایف سی پبلک سکول کے ہاسٹل جبکہ دکی میں ایف سی پبلک سکول اور پبلک پارک کے افتتاح کے موقع پر ہرنائی اور دکی میںمنعقدہ تقریبات میں قبائلی عمائدین سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھی صوبے میں ترقی کے خواہش مند ہمارے ساتھ چل سکتے ہیں صوبے کے نوجوانوں سے ہتھیار چھین کر ان کو قلم تھما دیا ہے بیرون ایجنڈے پر عمل پیرا دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :