نواز شیریف کی ناقص پالیسوں سے پاکستان عاملی سطح پر تنہاہو گیا ہے٬پی پی رہنماء سید حسن مرتضی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) نواز شیریف کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے پاکستان عاملی سطح پر تنہاہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سید حسن مرتضی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوکی قیادت میں پیپلز پارٹی پنجاب میں ن لیگ کو شکست دے گی نواز شریف نے کبھی بھی کسی معاملے پر قوم کو جواب نہیں دیا پیپلزپارٹی پانامہ لیکس پر جمہوری احتساب چاہتی ہے اسی لیے نواز شریف کو بھاکنے نہیں دے گی ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اورن لیک سیاسی طور پر نابالغ ہیں ان کو سیاست کرنا نہیں آتا پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کے دھرنے کی پہلے ہی مذمت کی تھی نوازشریف کے خاندان کے مودی کے ساتھ گھریلو تعلقات کا پاکستان نقصان ادا کر رہاہے بلوچستان میں را کے حاضر سروس ایجنٹ کی گرفتاری کے بعدبھارتی سفارتی عملے پر بھی پاکستان کی جاسوسی کے الزام ہیں لیکن نواز شریف کی منہ سے بھارت کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں نکلا نواز شریف کی ناقص خارجہ پالیسوں کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :