فرانس کا پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے نئے معاہدے کی توثیق کے عمل کا خیر مقدم

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) فرانس نے پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے نئے معاہدے کی توثیق کرنے کے عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے انتہائی مثبت اقدام قرار دیا ہے٬ اس بات کا اظہار فرانس کی پاکستان میں متعین سفیر مارٹین ڈورنس کی جانب سے بیان میں کیا ہے٬ انہوں نے کہا ہے کہ فرانس پاکستان کی جانب سے موسمیات تبدیلی کے نئے معاہدی کے توثیق کرنے کے عمل کا خیر مقدم کرتا ہے٬ جوکہ جمعہ کے روز سے عمل میں آچکا ہے٬ پاکستان کی جانب سے معاہدے کی توثیق دو نومبر کو کی گئی ہے٬فرانسیسی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا یہ اقدام انتہائی مثبت ہے جوکہ پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ وابستگی کا اظہار ہے٬ انہوں نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی کے زاہد حامد کی جانب سے اس اعلان کا بھی خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے بل کے حوالے سے نئی قومی شراکت کا اظہار کیا ہے٬ انہوں نے کہا ہے فرانس نئے معاہدے کے حوالے سے پرعزم ہے اور اس وقت اس پرعمل درآمد کی ضرورت ہے٬ جبکہ مراکش نے کانفرنس کو اس ضمن میں پہلا اقدام قرار دیا۔

(وقار)

متعلقہ عنوان :