مظفرآباد٬گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیری درہ میں انارکی پھیل گئی٬ اساتذہ غیر حاضر

سکول کا انتظام و انصرام با اثر طلبہ کے سپرد ٬طاقتور طلبہ ساتھی طالبعلموں اور لڑکیوں کی توہین کے مرتکب ہونے لگے ٬ وزیر تعلیم٬ چیف سیکرٹری ٬ سیکرٹری تعلیم نوٹس لیں٬ شہریو ں کی اپیل

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:15

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیری درہ میں انارکی پھیل گئی٬ اساتذہ غیر حاضر سکول کا انتظام و انصرام با اثر طلبہ کے سپرد طاقتور طلبہ ساتھی طالبعلموں اور لڑکیوں کی توہین کے مرتکب ہونے لگے۔ اساتذہ کی سرپرستی حاصل ٬ وزیر تعلیم٬ چیف سیکرٹری ٬ سیکرٹری تعلیم نوٹس لیں٬ منیر احمد٬ شفیق ٬ شبیر کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت مظفرآبادکے نوائی علاقے سیری درہ کے رہائشی ایک وفد میں شامل محمد منیر٬ شفیق احمد٬ محمد رفیق اور محمد شبیر اور دیگر نے سنٹرل پریس کلب مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سیری درہ میں کو ایجوکیشن ہے جہاں بچیاں اور بچے اکٹھے پڑھتے ہیں سکول میں تعینات ٹیچرز 11 بجے کے بعد آتے ہیں اور اکثر غیر حاضر رہتے ہیں صدر معلمہ محمد فرید پورے مہینے میں ایک بارآتا ہے۔

(جاری ہے)

سکول کا انتظام وانصرام با اثر طلبہ کے سپرد کیا ہوا ہے جو ساتھی طلبہ اور طالبات کی توہین کرتے ہیں زد و کوب کے لئے چھری چاکو بھی استعمال کرتے ہیں۔ محمد منیر اور دیگر نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک طالبعلم کے پاس چاکو دیکھا اور اس سے چھیننے کی کوشش کی جس پر اس کے رشتہ دار ماسٹر اشرف وغیرہ نے لڑائی جھگڑا کیا اور مقامی افراد سے لڑائی کے لئے غنڈے بلا لئے جس پر سکول میں انارکی پھیل گئی٬ سکول میں اساتذہ کی عدم حاضری اور نا اہلی کے باعث طلبہ و طالبات کا مستقبل پناہ ہو رہا ہے اس سے قبل بھی سکول کی طالبات کی توہین کی متعدد واقعات ہو چکے ہیں انہوں نے وزیر تعلیم ٬ چیف سیکرٹری اور سیکرٹری تعلیم سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔۔راٹھور

متعلقہ عنوان :