عوام نے دھرنے اور لاک ڈائون کی سیاست کو مسترد کر دیا٬ں طارق محمود

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:14

گوجرانوالہ۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن ملکی ترقی کا سفر جاری رکھے گی عوام نے دھرنے اور لاک ڈائون کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ہم نے 2013 کے انتخابات میں جو وعدے حلقہ کے عوام سے کیے ہیں 2018 تک تمام وعدے پورے کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی میاں طارق محمود نے کوٹ حنیف یوسی 38 میں سوئی گیس کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں اب عوام انکے بھکاوے میں نہیں آئے گی اس موقع پر قیصر محمود گورائیہ٬سید دبیر حسین شاہ اور دیگر بھی ایم این اے کے ہمراہ تھے۔