آئندہ لاک ڈائون کا سوچنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے لاک ڈائون ہوجائے گی ٬ عمران مغل

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:14

گوجرانوالہ۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)حکومتی کارکردگی پر تنقید کرنے والے ذاتی مفاد کی خاطر ملکی سلامتی دائو پر لگانے پر تلے ہو ئے ہیں٬ ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما مسلم لیگ ن٬ وائس چیئرمین یوسی 48 عمران مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ آئندہ لاک ڈائون کا سوچنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے لاک ڈائون ہوجائے گی عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں کیوں کہ الزامات اور جھوٹ کی سیاست سے عوام اکتاچکے ہیں غلط مشورے دینے والے عمران خان کو سیاسی تنہا کرکے رکھ دیں گے عمران خان وزیراعظم بننے کے چکروں میں تمام حدیں عبور کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے جھوٹے الزامات اور فلمی ڈائیلاگ کا سہارا لیتے ہوئے سیاست کرنے والوں کی ذہنی حالت پر ترس آتا ہے ۔

(جاری ہے)

مخالفین اگر ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کچھ کرنہیں سکتے تو چپ چاپ بیٹھ کر تیزی سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل تک انتظار کریں جمہوریت کی آڑ میں مخالفین موجودہ حکومت کے خلاف منفی پروپیگنڈوں میں مصروف ہیں انہیں یہی فکر سونے نہیں دیتی کہ اگر مسلم لیگ ن کی حکومت نے پانچ سال پورے کرلئے تو آئندہ پھر پانچ سال انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا۔