کسانوں کو بلا سود قرضہ دینے کیلئے رجسٹریشن کا عمل 25نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا٬ اسسٹنٹ کمشنر

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:14

چشتیاں۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھو نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق کسانوں کو بلا سود قرضہ دینے کیلئے رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا اور بلا سود قرضہ سکیم کے زرعی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔رجسٹریشن کیلئے ساڑھے 12 ایکڑ سے کم رقبہ کے مالک کسان اپنے شناختی کارڈ کے ہمراہ کمپیوٹر اراضی سنٹر سے رابطہ کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے جناح ہال ٹی ایم اے چشتیاں میں تحصیل چشتیاں کے نمبرداروں کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ رجسٹریشن کا عمل 25نومبر تک مکمل کیا جائے گا اور بعد میں محکمہ زراعت کے تعاون سے صوبائی حکام کسانوں کو قرضہ دینے کی لسٹیں تیا ر کریں گے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈاہرانوالہ میں نائب تحصیلدار وسیم حسن راجہ کی نگرانی میں متذکرہ علاوہ کے کسانوں کی رجسٹریشن مکمل کی جارہی ہے ۔اس موقع پر چک 103فتح کے نمبر دار راناعمر دراز خاں نے بلا سود قرضہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹے کسانوں کو گندم کی کاشت کے موقع پر بہت معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :