ڈاکوئوں نے شہریوں سے رقم ٬موبائل فونز چھین لیے

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:09

ملتان۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)ممتازآباد کے علاقے میں ڈاکوئوں نے دوشہریوں سے موبائل فون اور رقم لوٹ لی۔پولیس کے مطابق ممتازآباد کے علاقے میں اکرم کو دوڈاکوئوں نے سڑک پر روکا ۔

(جاری ہے)

گن پوائنٹ پر ہینڈزاپ کروادیا اوراس سے 15ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا جبکہ ممتازآباد کے ہی علاقے میں احمد کو دو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ہینڈزاپ کرواکر ہزاروں روپے اورموبائل فون چھین لیے۔پولیس نے ان واقعات کی ناکہ بندی کراتے ہوئے کاروائی شروع کردی۔