والدہ کی ڈانٹ پرلڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:09

ْملتان۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)راجہ پور میں 22سالہ لڑکی نے والدہ کی ڈانٹ پر زہریلی دوائی کھا کر خودکشی کرلی ۔

(جاری ہے)

نشترہسپتال ذرائع کے مطابق راجہ پور کے رہنے والے اکرم کی 22سالہ بیٹی لبنیٰ کااپنی والدہ سے جھگڑاہوا۔والدہ نے اسے ڈانٹا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگئی اوراس نے گھر پڑی زہریلی گولیاں کھالیں۔اس کی حالت غیر ہوگئی۔اسے نشترہسپتال لایاگیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔