گراں فروشی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون٬77افراد گرفتار

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:09

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 757مقامات پر چھاپے مارے اور34دکانداروں کے چالان کیے جبکہ57,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے٬44افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر77افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سی14افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا٬ ڈی سی او نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔