منظور کالونی میں سپورٹس گرا ئونڈ کی 9 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی گئی

ہفتہ 5 نومبر 2016 18:09

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے تاج باغ منظور کالونی میں سپورٹس گرا ئونڈ کی 9 کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی٬ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے شادمان مارکیٹ میں بھی غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا٬ شادمان مارکیٹ سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا٬علاوہ ازیں اے سی( شالیمار) عبداللہ خرم نیازی نے تاج باغ منظور کالونی میں پنجاب سپورٹس بور ڈ کی سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے آپریشن کیا٬اے سی نے بتایا کہ سپورٹس گرا ئونڈ پر کئی سالوں سے لوگوں نے قبضہ کر رکھا تھا٬انہوں نے بتایا کہ آپریشن کر کے 9 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہیں۔