پشاوریونیورسٹی ایڈوانس سٹڈیز اینڈریسرچ بورڈنی37ایم فل سکالر کواپنے تحقیقی مقالوں پر کام کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء)پشاوریونیورسٹی ایڈوانس سٹڈیز اینڈریسرچ بورڈنی37ایم فل سکالر کواپنے تحقیقی مقالوں پر کام کرنے کی منظوری دیدی پشاور یونیورسٹی ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان منعقد ہوا۔ اجلاس میں 37 ایم فل سکالر کو اپنے تحقیقی مقالوں پر کام کرنے کی منظوری دی گئی۔

دیگر سکالرز کو تحقیق مکمل کرنے کے لئے اضافی وقت فراہم کیا گیا۔ اجلاس میں سکالرز نے اپنے تحقیقی مقالوں کی افادیت اور اپنے شعبہ جات میں ان اہمیت پر روشنی ڈالی۔ سکالرز کی رہنمائی ان کے سپر وائزرز نے کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کا عزم علم و تحقیق پر مبنی معاشرے کو تشکیل دینا ہے اور اس کے لئے ضروری ہے جامعہ کی تحقیق کا مرکز شعبہ جات میں نئی جہتوں کی ترویج کے ساتھ عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے پر مرکوز ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکالرز اور ان کے سپر وائزر کے لئے اشد ضرورت ہے کی کہ تحقیق کو ہائرایجوکیشن کمیشن کی طرف سے دئیے جانے والی احکامات کے مطابق کرے۔ اے ایس آر بی اجلاس میں ڈینز آف فیکلٹیز٬ اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ پشاور یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمشن پروفیسرڈاکٹر حزب اللہ خان نے اجلاس میں سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے ۔