کراچی٬شہریوں کو لائنوں کے ذریعے ان کے گھروں تک پانی پہنچانے کے لئے موثراقدامات کیے ہیں ٬ایم ڈی واٹربورڈ

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید نے شہریوں کو لائنوں کے ذریعے ان کے گھروں تک پانی پہنچانے کے لئے موثراقدامات کیئے ہیں ٬اس سلسلے میں ایم ڈی واٹربورڈ نے ہفتہ کو شاہ فیصل ہائیڈرنٹ بندکرنے کے احکامات جاری کردیئے ٬ ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز فہیم اختر زیدی کے نام ایک مراسلے میں ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ ہائیڈرنٹ کی بندش سے اس کے قرب و جوار کی آبادی کو پانی کی فراہمی نہ صرف بہتر ہوجائے گی بلکہ پریشر میں اضافے سے بلند ی پر آباد شہریوں تک پانی کی ترسیل بھی سہل ہوجائے گی ٬انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ اس ضمن میں مستقبل قریب میں شہریوں کی سہولت کے لئے مزید اقداماتکا ارادہ رکھتا ہے ٬واضح رہے کہ واٹربورڈ کے ایم ڈی نے بہت مختصر عرصہ کے دوران شہر کے کئی ہائیڈرنٹس بند کرکے شہر میں فراہمی آب کی صورتحال کو بہتر بنانا یا ہے٬ شہر میں واٹرہائیڈرنٹس کی تعداد 24 تھی جن سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی فراہمی کی جاتی تھی اس سبب قرب و جوار اور اونچائی پر آباد علاقوں میں قلت آب کی صورتحال رہتی تھی ٬شاہ فیصل ہائیڈرنٹ کی بندش سے اب شہر میں ہائیڈرنٹس کی تعداد صرف 7 رہ گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :