صوابی ٬پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران برآمد کی گئیں ہزاروں کلو گرام منشیات جلادیں

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) صوابی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران برآمد کی گئیں ہزاروں کلو گرام منشیات جلادی گئی٬صوابی پولیس کے مطابق ضلع بھر میں جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں ٬جن کو جوڈیشل مجسٹریٹ فہیم خان کے احکامات کے بعد نذر اآتش کیا گیا ٬برآمد ہونے والی منشیات میں 389467کلوگرام چرس٬ 38439گرام ہیروئن٬ 38305گرام افیون سمیت سینکڑوں لیٹرشراب شامل ہے٬پولیس حکام کے مطابق سرچ آپریشن روزانہ کی بنیادوں پر جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :