گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کا احتجاجی مظاہرہ ٬تبدیلی کامطالبہ

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) گورنر خیبرپختونخوا کے خلاف مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا٬ گورنر کی تبدیلی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا پشاور پریس کلب کے سامنے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کا احتجاج مظاہرہ ہوا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ان کے مطالبا ت کے حق میں نعرے درج تھے مظاہرین کی قیادت فیڈریشن کے عہدداران نے شرکت کی اس موقع پر مظاہرین کا کہناتھا کہ گورنر نے من پسند افراد کی تقریریاں کی ہیں اور لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور پارٹی کارکنوں پر گورنر ہاوس کے دروازے بند کئے ہوئے ہیں ان کا کہناتھا کہ گورنر خیبرپختونخوا مسلسل مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کی نظرانداز کررہے ہیں اور نہ ہی تعلیمی سرگرمیوں میں درپیش ان کے مسائل کو حل کررہے ہیں انہوں نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پندرہ دن کے اندراندر گورنر کو تبدیل کیا جائے بصورت دیگروہ اپنا احتجاج کادائر مزید وسیع کریں گے انہوں نے اگلا احتجاج گورنرہاوس کے سامنے کرنے اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :