پشاورپولیس نے رواں سال ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے اہلکاروں کی لسٹ جاری کردی

شہر میں تاجر وں ٬سیکیورٹی اہلکاروں سمیت33 اہلکار ٹارگٹ کلنگ کی بھیت چڑ ھ گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) پشاورپولیس نے رواں سال ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے والے اہلکاروں کی لسٹ جاری کردی لسٹ کے مطابق رواں سال شہر میں تاجر وں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت33 اہلکار ٹارگٹ کلنگ کی بھیت چڑ ھ گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق یکم جنوری سے ستمبرتک شہر میں مجموعی طور پر 33افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں معروف تاجرحاجی حلیم جان نجی سکول کے پرنسپل عابد رضا٬ سیکورٹی اہلکار کرنل طار ق غفور ٬فرنٹیر کانسٹبلری اور آرمی کے چھ اہلکار بھی شامل ہے پولیس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال حساس اداروں کو اہلکاروں کو بھی مختلف واقعات کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا زیادہ تر اہلکاروں کو گھر سے ڈیوٹی کے لئے جاتے ہوئے نشانہ بنے سینئر سپرائٹنڈ نٹ عباس مجید مروت کے مطابق رواں سال ٹاگٹ کلنگ کے واقعات میں تیزی آئی ہیں تاہم پولیس اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے ملکر ان تمام کیسز پر کام کررہی ہے جس میں کافی حد تک کامیابی بھی مل چکی ہے ان کا کہناتھا کہ شہر میں انٹیلی جنس بیس کاروائی بھی جارہی ہیں اور محرم سے قبل تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں ایک ٹارگٹ کلر پولیس کے ساتھ مقابلہ میں بھی مارا گیا ۔

متعلقہ عنوان :