ایک استعفے سے حالات نہیں بدلیں گے ٬کرپٹ نظام کو جڑ سے اکھاڑنا ہو گا‘عوامی تحریک

پاکستان کے ہر شہر میں کرپشن کے مے فیئرز فلیٹ اور پارک لین کے لگژری محلات ہیں ٬کارروائی کون کریگا سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں چینی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کی مذمت کی گئی ٬پانامہ لیکس کی تحقیقات ٹرک کی بتی والا معاملہ ہے٬ خرم نواز گنڈاپور کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اہم اجلاس سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک استعفے یا ایک چہرے کے بدلنے سے حالات نہیں بدلیں گے۔لوٹ کھسوٹ کے موجودہ نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ڈاکٹر طاہر القادری کا انقلاب اور قوم کی آواز ہے۔

پانامہ لیکس کی تحقیقات ٹرک کی بتی والا معاملہ ہے ۔پاکستان کے ہر شہر میں کرپشن کے مے فیئر فلیٹس٬ پارک لین کے لگژری محلات اور پانامہ لیکس ہیں انہیں کون پکڑے گا۔ اجلاس میں چینی ٬ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہا گیا اسحاق ڈار کی پالیسیوں کی وجہ سے غریب تین سال سے مہنگائی کے سموگ میں گھرے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بریگیڈیئر(ر) محمد اقبال٬ جی ایم ملک٬ رفیق نجم٬ جواد حامد٬ ساجد بھٹی٬ تنویر خان٬ نوراللہ صدیقی٬ شہزاد رسول٬ سہیل رضا٬ حافظ غلام فرید٬عمران شوکت٬ عبدالحفیظ٬ نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ٬ چودھری عرفان یوسف٬افنان بابر٬ حاجی منظور٬ علامہ میر آصف اکبر٬ چودھری عاصم انقلابی٬ منصور اعوان ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں تحریک منہاج القرآن بھر کے ناظم عدنان حسین کی ناگہانی موت پر دلی دکھ کا اظہار کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی اور مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم ملک نے کہا کہ حکمران اپنے منافع کو بڑھانے کیلئے بلاجواز چینی کی قیمتیں بڑھا کر غریب کو لوٹ رہے ہیں۔شہباز شریف جب پنجاب میں 2008 ء میں برسراقتدار آئے تھے تو چینی 30 روپے کلو تھی آج 75 روپے کلو ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک شریف برادران برسراقتدار رہیں گے مہنگائی میں اضافہ ہوتا رہے گا کیونکہ میاں نواز شریف کی حکومت نے 19 اگست 2013 ء کو آئی ایم ایف کو خط لکھ کر یہ یقین دہانی کروائی تھی کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں ہر سال بڑھانے کا وعدہ پورا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار آئی ایم ایف کے ترجمان اور ان کے مالی مفادات کے محافظ ہیں۔ اسحاق ڈار کی معاشی پالیسیوں کے باعث تین سال سے غریب عوام مہنگائی کے سموگ میں گھرے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :