غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن ٬ 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے سپیشل اینٹی انکروچمنٹ سکواڈ نے شادمان مارکیٹ میںغیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے سپیشل سکواڈ نے کارروائی کر تے ہوئے شادمان مارکیٹ سے غیر قا نونی طور پر قائم تجاوزات کو ختم کروا کر 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔

علاوہ ازیں اے سی( شالیمار) عبداللہ خرم نیازی نے تاج باغ منظور کالونی میں پنجاب سپورٹس بور ڈ کی سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے آپریشن کیا۔اے سی شالیمار نے بتایا کہ سپورٹس گراونڈ پر کئی سالوں سے لوگوں نے قبضہ کر رکھا تھا۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کر کے 9 کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی ہیں۔