بین الاقوامی دوا ساز ادار ہ مرک کے ملازمین کا احتجاج٬ مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک گیر سطح پر احتجاج کی دھمکی

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:43

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) بین الاقوامی دوا ساز ادار ہ مرک کے ملازمین کا احتجاج٬ مطالبات پورے نہ ہونے پر ملک گیر سطح پر احتجاج کی دھمکی دیدی ۔بین الاقوامی دوا ساز ادار ہ مرک کے ملازمین نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ مرک جرمن ملٹی نیشنل میڈیسن کمپنی جو کہ دنیا بھر کیساتھ ساتھ پاکستان میں بھی گزشتہ 55سالوں سے زائد عرصہ سے بزنس کر رہی ہے۔

کمپنی کے ملازمین نے اپنی شب و روز کی محنت کیساتھ مرک کو ٹاپ 10کمپنیز میں شامل کروایا اوربیشتر ملازمین نے اپنی زندگی کے 30سال سے زائد عرصہ اسی کمپنی کی خدمت میں گزارے اور کمپنی کو بلین ڈالرز کا منافع دیا مگرگزشتہ ایک سال سے کمپنی ملازمین کو اندھیرے میں رکھ کر حقوق دلوانے کی بات کی گئی اور اب اچانک ایک ای میل کے ذریعے کمپنی کی فروخت اوربغیر کسی مشورہ و اطلاع کے ملازمین کے ٹراسفر کا حکم سنا دیا گیااور اس کمپنی کو ایک لوکل اونر کو فروخت کر دیا گیا جبکہ ملازمین کو انکی خدمات کا کسی قسم کا معاوضہ بھی ادا نہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی کمپنی ملک میں اپنا کاروبار ختم کرتی ہے یا کسی اور کمپنی میں ضم کرتی ہے تو اپنے ملازمین کو انکی خدمات کا معاوضہ دیتی ہے جبکہ مرک نے بین الاقوامی دواساز ادارہ ہونے کے باوجود تمام منافع خود ہضم کرنے کی کوشش کی اور ہماری خدمات کو بھلا دیا ۔کمپنی ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر انکو حقوق نہ دئیے گئے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا گیا تو وہ مرک کمپنی کو کسی صورت بھی پاکستان میں چلنے نہ دینگے بلکہ اس کیخلاف ملگ گیر سطح پر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :