پیرمحل٬ چوری کی دو مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:26

پیرمحل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) چوری کی دو مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گلستان ٹائون شورکوٹ روڈ نزد ربار بابا شیر والاپیرمحل کے رہائشی جاوید اقبال ولد اکبرعلی کے گھر کی دیوار پھلانگ کر نامعلوم چور گھر کے اندر مکان میں داخل ہوکرمکان کے اندر موجود بریف کیس سے 8عدد سوٹ زنانہ ان سلے مالیت 70ہزا رروپے بادام شیمپودیگر گھریلو سامان ایک بیگ اور نقدی 70ہزار روپی ٬ چوری کرکے لے گئے دوسری واردات میں چک نمبر666/7گ ب کے رہائشی ریاض احمد ولد فتح محمد قوم آرائیں کے گھر میں پانچ مسلح ڈاکودیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بناکر خواتین کے کانوں سے طلائی بالیاں نوچ لی او ر اسلحہ کے زورپر اہل خانہ کو کمرہ کے اندر بند کرکے کنڈی لگا کر دوسرے کمرہ رہائشی سے ایک عدد ٹرنک آہنی جس میں طلائی زیورات انگوٹھی ٬ ایک عدد لاکٹ دیڑھ تولہ ٬ چاندی کی چوڑیاں چارتولے ایک عدد موبائل فون نوکیا 105اور 15عدد ریشمی سوٹ زنانہ جینز والے نقدی 15ہزار روپے کل مالیتی سامان RS.274500/-روپے چھین کردروازہ کھول کر فرارہوگئے۔