ساہیوال ٬دھندکے باعث ٹریفک حادثات ٬ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق٬ سات شدید زخمی

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) یہاں نواح میں دھند کے سبب ٹریفک حادثات میں تین افراد ہلاک اور سات افرا د شدید زخمی ہو گئے ۔ ساہیوال بونگہ حیات روڈ پر بگڑی پل کے قریب ہوا یہاں دھند کے سبب ایک موٹر سائیکل 3218پی کے بیل گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجہ میں ایک نوجوان محمد افضل جاں بحق اسکی والدہ زینب او ر چچی سکینہ شدید زخمی ہو گئے محمد افضل اپنی ماں اور چچی کے ہمراہ ایک رشتہ دار کی فوتگی پر ملگدہ چوک سے ساہیوال آئے تھے اور واپس جا رہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

چار موٹر سائیکلوں کی کوٹ اللہ دین ٬ مراد کے کاٹھیااور محمد پور روڈ پر آپس میںٹکر کے نتیجہ میں ایک کمسن بچہ نصیر احمد دس سالہ ہلاک جبکہ محمد ریاض کوٹ اللہ دین ٬ عمران تین سالہ ٬ عدیم دس سالہ 9-93ایل ٬ ثانیہ اٹھارہ سالہ طالبہ 6-89آر اور محمد یعقوب 5-78آر شدید زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے ۔ جبکہ ساہیوال ملتا ن روڈ پر چک 9-187ایل کے قریب دھند کے دوران دو ٹرکوں اور کار کے حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا کار ڈرائیور غلام نبی بھی دم توڑ گیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :