جہانیاں٬چوک میتلا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالے ٬ میاں بیوی موقع پر جاں بحق

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:26

جہانیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) نواحی علاقہ چوک میتلا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالے ٬ میاں بیوی موقع پر جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق جہانیاں بہاول پور روڈ پر واقع علاقہ چوک میتلا میں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار روند ڈالے جس سے نواحی گائوں چک 347ڈبلیو بی کا محمد رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی اہلیہ عابدہ بی بی شدید زخمی ہو گئی جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہانیاں لایا گیا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔حادثہ میں جاں بحق میاں بیوی کی لاشیں رورل ہیلتھ سنٹر ٹبہ سلطان پور منتقل کر دی گئیں جبکہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :