کرپشن ٬بدعنوانی کیخلاف جہاد اہم قومی وصحافتی ذمہ داری ہے٬ میاں سیف الاسلام

ملک کو کرپشن کی لعنت سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ہر پاکستانی اپنا احتساب خود کرے٬ملکی اور قومی مفادات مقدم ہے ٬ صدر پریس کلب ھنگو

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:26

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جہاد کو اہم قومی اور صحافتی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ملک کو کرپشن کی لعنت سے چھٹکارہ دلانے کیلئے ہر پاکستانی اپنا احتساب خود کرے٬ملکی اور قومی مفادات مقدم ہے ۔بلا امتیاز و لحاظ کے کرپٹ عناصر کے نشاندہی کر کے پیشہ ورانہ فرائض انجام دیں گے۔ان خیالات کا اظہار ضلع ہنگو کے ممتاز سماجی شخصیت و سنیئر صحافی صدر ہنگو پریس کلب میاں سیف الاسلام کاکاخیل نے ہنگو کے صحافیوں کے ایک اجلاس کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کرپشن کینسر سے بھی خطرناک مرض ہے جس کا بروقت علاج تدارک کرنا ترقی یافتہ معاشرے کو پروان چڑھانے کے لئے ہمہ وقت نا گزیر ہے۔انہوںنے کہ کرپشن بدعوانیوں ٬اقربا پروری اور رشوت ستانی جیسی لعنتیںاداروں کی جڑیں کھوکھلی کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں کو جنم دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

جن کاراستہ روکنے کے لئے ہر طبقہ کو سنجیدہ کردار ادا کرنا ہو گا ۔

سیف الاسلام کاکاخیل نے کہا کہ آئینی دائرہ کار اور میڈیا ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ فرائض سے بخوبی اگاہ ہے ۔اور سرکاری اداروں سمیت کسی بھی شعبہ میں بے قاعدگیوں ٬کرپشن اور عوام کے حقوق سے کھیلنے والوں کی بلا خوف و خطر نشاندہی کرتے ہوئے کرپشن اور بد عنوانی کے مرتکب عناصر کو احتساب کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے کے لئے حکومت کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ امن ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے اور پائیدار امن کی قیام کو یقینی بنانے اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لئے صحافی برادری حکومت اور انتظامیہ کو مکمل تعاون پیش کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کے تعاون سے کرپشن اور بدعنوانی کے سد باب کے لئے ضلع بھر میں انسداد کرپشن میڈیا مہم لانچ کر کے اعلیٰ صحافتی اقدار کا ثبوت دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :