رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل مکمل ہو گیا

لاکھوں فرزندان اسلام اپنے اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو گئے

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ کل مکمل ہو گیا جس میں شرکت کرنے والے لاکھوں فرزندان اسلام اپنے اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

تبلیغی اجتماع کے پہلے مرحلے کے تیسرے روز لاکھوں کی تعداد میں فرزندان اسلام اجتماع میں موجود رہے جس سے شخص علمائے کرام نے تبلیغ کے حوالے سے خطبات دیئے جبکہ تبلیغ کے اختتام پر معروف مذہبی سکالر طارق جمیل نے آج نماز فجر سے قبل خطاب کیا اور خصوصی دعا کروائی۔ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ آنے والی جمعرات کی شام بعد نماز عصر شروع ہوگا جس میں قبائلی علاقہ جات سمیت جنوبی پنجاب اور سندھ کے لاکھوں فرزندان اسلام شرکت کریں گے۔ (اے ملک)