مکہ ٬ مدینہ ہمارے ایمان کا مرکزو محور ہیں٬کوئی حملے کی جسارت نہیں کر سکتا:علامہ نیاز نقوی
آیت اللہ خامنہ ای پر الزامات کا مقصد امت مسلمہ میں اتحاد کی فضا کو خراب کرنا ہے٬ نائب صدر وفاق المدارس الشیعہ کا خطاب
ہفتہ 5 نومبر 2016 17:23
(جاری ہے)
علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ مریم رجوی کا تعلق اس دہشت گرد تنظیم سے ہے جس نے ہزاروں ایرانیوں کودہشت گردی کانشانہ بنایااور انقلاب اسلامی کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے۔
امریکہ گذشتہ 36سال سے اعلانیہ طور پر ایران کی اسلامی حکومت کے ان مخالفین کی سرپرستی کر رہا ہے۔اس کی طرف سے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای پر الزامات کا مقصدامریکہ اور اس کے اتحادی عرب ملک کاحق نمک خواری اور امت مسلمہ میں اتحاد کی فضا کو خراب کرنا ہے۔ جس کے صرف عالم اسلام پر ہی نہیں٬ پوری دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عرب ممالک میں اتحاد ووحدت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ یمنی حوثیوں کی کارروائیاں ان سعودی مظالم کا ردعمل ہیں جوسعودی اتحاد یمنی عوام پر ڈھا رہا ہے جس کی ایک مثال دو ہفتے قبل یمنی دارالحکومت صنعا میں ایک وزیر کے والد کی رسم قل کے اجتماع پر سعودی اتحاد کی وحشیانہ بمباری ہے جس میں 140سے زائد بے گناہ مارے گئے۔جبکہ ایک ہفتہ پہلے یمن کے جیل کمپلیکس پر سعودی میزائل حملے سے بھی 60سے زائد یمنی قتل کئے گئے۔ان مظالم کی مذمت میں کسی تنظیم کا کوئی بیان تک نظر نہیں آیا جو اب بیانات دے رہی ہیں٬ یا مظاہرے کررہی ہیں۔جب سعودی اس طرح کے مظالم کریں گے تو جواب میں متاثرین سے آل سعود پر گل پاشی کی توقع نہیں کی جا سکتی۔حوثی ترجمان نے بھی واضح کیا ہے کہ ان کا ہدف جدہ کا فوجی اڈا تھا٬وہ مکہ پر حملے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ اس لئے مظلوموں کے ردعمل کو حرمین کے لئے خطرہ قرار دے کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔یمن٬شام اور بحرین میں سعودی مظالم ناقابل برداشت حد تک بڑھ گئے ہیں۔جن کے خلاف اگر وہاں کے عوام آواز اٹھاتے ہیں تو اسے حرمین پر حملے سے تعبیر کرنے میں خیانت کی جائے اور نہ ہی عوام کو گمرا ہ کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.