پٹیل پاڑہ میں فائرنگ واقعہ٬پولیس نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) کراچی پولیس نے پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرفیصل رضاعابدی کوگزشتہ روزپٹیل پاڑہ میں فائرنگ کے ہونے والے واقعہ کے مقدمہ میں باقاعدہ گرفتارکرلیاگیاہے پولیس کے مطابق جمشیدٹائون پولیس نے تھانہ سولجربازارکے علاقے پٹیل پاڑہ جس میں2افرادجاں بحق ہوگئے تھے اس مقدمہ میںپیپلزپارٹی کے سابق سینیٹرفیصل رضاعابدی کوباقاعدہ گرفتارکرلیاگیاہے پولیس کے مطابق فیصل رضاعابدی کوگزشتہ شب انٹیلی جنس اطلاع پران کے گھرنیورضویہ سوسائٹی گلستان جوہرسے حراست میں لیاگیاتھاملزم کے گھرسے اسلح بھی برآمدہواتھاجس کولیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھیج دیاگیاہے ملزم پردہشت گردوںکوسہولت فراہم کرنے کاشبہ ہے ملزم سے قتل اوردہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں تفتیش کی جائے گی۔

۔

متعلقہ عنوان :