حکومت عوام کو صحت کی بہتر ین سہولتیں فراہم کررہی ہے٬ آزاد علی تبسم

ہفتہ 5 نومبر 2016 17:19

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ہر سال سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو اربوں روپے کی ادویات مفت فراہم کر رہی ہے اوراس مقصد کیلئے رواں سال بھی چھ ارب روپے کی ادویات خریدی جا رہی ہیں ٬ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ادویات کی خریداری ٬ سٹوریج اور ترسیل کا نیا فول پروف نظام لایا جا رہا ہے٬ نئے نظام کے تحت مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز پر ملیں گی٬جس سے ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی کم ہوگا٬نئے نظام سے ادویات کی خورد برد اور چوری جیسی قباحتوں کا خاتمہ ہو گا٬ ادویات کی سٹوریج اورترسیل کے نئے نظام کوجلدحتمی شکل دے کر اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے٬انہوںنے کہا کہ ادویات کی خریداری و ترسیل بڑا چیلنج ہے اور اس سے بطریق احسن عہدہ برآ ہونا ہے٬انہوںنے کہا کہ تحصیل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں نجی شعبہ سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس لئے جائیں گے٬ انہوںنے کہا کہ ابتدائی طور پر پانچ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں اور تین تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتالوں کیلئے ایم ایس نجی شعبے سے لئے جائیں گے٬ حکومت عوام کو صحت کی بہتر ین سہولتیں فراہم کررہی ہے۔