نشترہال پشاورمیں جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ مینو فیکچرنگ سنٹر کے زیراہتمام 2روزہ جیمز بازار کا اہتمام افتتاح ہوگیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی محمد افضل نے پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام جیمز اینڈ جیولری ٹریننگ اینڈ مینو فیکچرنگ سنٹر پشاور کے تعاون سے منعقدہ 2روزہ جیمز بازار کا اہتمام افتتاح کیا ۔ اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد اقبال ٬ْ نائب صدر عابد اللہ یوسفزئی ٬ْ پی جی جے ڈی سی کے ڈائریکٹر عاطف رشید خواجہ ٬ْ اپشیاء کے چیئرمین فرحان خان ٬ْ جی جے ٹی ایم سی کے پرنسپل الیاس علی شاہ ٬ْ اپشیاء کے سابق صدور دوست محمد خان ٬ْ شافی محمد ٬ْ مظہر الحق ٬ْ باجوڑ چیمبر کے صدر لالی شاہ ٬ْ صدر گل اور فیض رسول بھی موجود تھے ۔

نشترہال پشاور میں منعقدہ ہونیوالے جیمز بازار کے افتتاح کے بعد سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے اپنی کابینہ اور جیمز بازار کے منتظمین کے ہمراہ مختلف سٹالز کا دورہ کیا جہاں اُنہیں جیمز اینڈ جیولری کے شعبے اور ٹریننگ اور مینو فیکچرنگ سے متعلق آگاہ کیاگیا اور مختلف سٹالز میں رکھے گئے قیمتی اور نیم قیمتی پتھروں سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سرحد چیمبر کے صدر حاجی محمد افضل نے جیمز اینڈ جیولری کے شعبے کی ترقی کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں کو قیمتی و نیم قیمتی پتھروں کے ذخائر سے مالا مال کر رکھا ہے اور اب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے اس شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے بین الاقوامی معیار کی جیمز اینڈ جیولری کی ایگزی بیشن کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ سرحد چیمبر اس سلسلے میں بھرپور تعاون کرے گا۔ انہوں نے پشاور میں قائم جیمز اینڈ جیمولاجیکل انسٹی ٹیوٹ کو مزید فعال بنانے کی ضرورت پرزوردیتے ہوئے اپشیاء اور متعلقہ اداروں سے کہا کہ وہ اس انسٹی ٹیوٹ سے فائدہ اٹھانے کے لئے موثر کوششیں کریں۔

متعلقہ عنوان :