Live Updates

عمران خان کے خلاف تحریک انصاف میں جلد فاروڈ بلاک بن جائے گا ٬رانامبشر اقبال

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:51

لاہور۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء وکوارڈینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانامبشر اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ پارلیمنٹ کی اہمیت کم کرنے کی کوشش کی ہے ٬ عمران خان غیر جمہوری طرز عمل اختیار کئے ہوئے ہیں اوروہ ہمیشہ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتے ہیں٬وہ اپنے ساتھیوں سے ہی خوف زدہ ہیں اور ہر اجلاس میں شرکاء کی خود مانٹیرنگ کرتے ہیں٬ لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان منتخب قیادت پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں ٬عمران خان کے خلاف بھی جلد تحریک انصاف میں فاروڈ بلاک بن جائے گا ٬ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ا پنے سر براہ کے خلاف اکٹھا ہونا شروع ہوگئے ہیں ٬عمران خان شعبدہ بازی کررہے ہیں٬ ان کو سیاست کے بنیادی ا صو لوں اور تقاضوں کا علم نہیں ٬وہ روز نیا کرتب دیکھاتے ہیں اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں ٬ اس موقع پر حاجی بشارت نے کہا کہ ملک بھر کے عوام پی ٹی آئی سر برا ہ کے ارادے جانتے ہیں اس لئے وہ ا ن کا ساتھ نہیںدیتے ٬انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی سیاست عو ا م کے سا منے آشکار ہوچکی ہے٬وہ ملک کے مفاد میں کوئی قدم نہیں اٹھاتے ٬عمران خان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا ہے اور جمہوریت کے خلاف تحریک چلائی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سر برا ہ ایک ناکام سیاستدان ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات