پولیس وین کو حادثہ ٬سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار زخمی

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:51

چیچہ وطنی۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) خصوصی عدالت کے جج کواسکواڈ کرنیوالی پولیس وین کو حادثہ ٬سب انسپکٹر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے٬پولیس کے مطابق انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد حفیظ ملتان سے لاہور جارہے تھے کہ انہیں اسکواڈ کرنیوالی کسووال پولیس کی وین شدید دھند کے باعث بے قابو ہوکر چیچہ وطنی بائی پاس روڈکے فٹ پاتھ پر چڑھ گئی٬حادثہ کے نتیجہ میں سب انسپکٹر سکندر٬ اکرم ڈرائیور٬کانسٹیبل فہیم ظفر اوروسیم عباس زخمی ہوگئے٬فہیم ظفر اوروسیم عباس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :