سرگودھا٬ بی اے /بی ایس سی کے امتحانی مراکزمیں دفعہ144نا فذ

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:50

سرگودھا۔5 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء)ایڈمنسٹریڑ ضلعی حکومت /ڈی سی او سرگودہا دانش افضال نے 15نومبرسے یو نیو رسٹی آف سرگودہا کے زیر اہتما م شروع ہونے والے امتحانا ت بی اے /بی ایس سی کے امتحانی مراکزمیں دفعہ144نا فذکر دی ہے۔

(جاری ہے)

حکمنا مے کے مطابق امید وار اور نگران عملے کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز کی سو گز کی حد ود میں داخلے کی اجا زت نہیں ہو گی۔ اسی طرح امید وار کے امتحان میں مد د دینے والی کتاب٬ حل شدہ پر چہ جات اور مو با ئل فون بھی ساتھ نہیں لے جا سکیںگے٬ یہ حکمنا مہ 7روز تک مو ثر رہے گا۔