وفاقی حکومت نے صرف ایک ماہ میں 4.7ارب روپے کے قرضے لئے ہیں‘ ڈاکٹر نوشین حامد

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے صرف ایک ماہ میں 4.7ارب روپے کے قرضے لئے ہیں٬ کرنسی نوٹ چھاپنے اورمسلسل قرضے لینے سے افراط زر میں اضافہ ہور ہاہے٬روزگار کے مواقع کم پیدا ہورہے ہیں اور غربت بڑھ رہی ہے لہذاسٹیل پراڈکٹس پر مزید ڈیو ٹی لگانے کا فیصلہ واپس لیا جائے ٬وفاقی حکومت نے صرف ایک ماہ میں 4.

(جاری ہے)

7ارب روپے کے قرضے لے کر پاکستان کو مزید مشکلات سے پھنسا دیا ہے ٬ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت مسلسل نوٹ چھاپ رہی ہے جس سے معاشی توازن بگڑ رہا ہے ٬ اسی طرح قرضے لینے کا سلسلہ جاری ہے٬جس سے ملک کی معاشی حالت خراب ہورہی ہے حکمران صنعتیں لگانے کے بجائے صرف قرضے لے رہے ہیں ٬انہوں نے کہاکہ حکمران یہ دعوے کرتے نہیں تھکتے کہ سرمایہ کاری میں تیزی آئی ہے اور معاشی حالت بہتر ہے ٬ذرائع ابلاغ اورمعاشی ماہرین حکمرانوں کے دعووں کی حقیقت بیان کررہے ہیں ٬ملک میں نہ تو صنعتی انقلاب آیا ہے اور نہ ہی سبز انقلاب نے جنم لیا ہے

متعلقہ عنوان :