Live Updates

کشمیریوں کی حق خودارادیت کو دہشت گردی قرار دینے کی بھارتی کوشش قابل مذمت ہی: انجینئر یاسر گیلانی

بھارت کے اس پراپیگنڈے کے توڑ کیلئے پاکستان کو اپنی سفارتکاری مزید فعال اور متحرک کرنے کی ضرورت ہیذ رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما انجینئر یاسر گیلانی نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کو دہشت گردی قرار دینے کی بھارتی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے اس پراپیگنڈے کے توڑ کیلئے پاکستان کو اپنی سفارتکاری مزید فعال اور متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت نے 22 ایلچی کشمیر کاز کو اجاگر اور بھارتی بربریت کو بے نقاب کرنے کیلئے مختلف ممالک میں بھجوائے تھے لیکن اس اقدام کے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہو رہے اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور حق خودارادیت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ڈیکلریشن کے مطابق کشمیریوں کو اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد میں تمام دستیاب طریقے اختیار کرنے کا حق حاصل ہے٬ حکمرانوں کی ناکام خارجہ پالیسی٬ نااہل سفارتی ٹیم اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے سفارتی تنہائی کا شکا رہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم قوم کو بتائیں کہ تین سالہ اقتدار کے بعد بھی وزیرخارجہ مقرر کیوں نہیں کیا نریندر مودی کی جارحانہ سفارتی مہم کے جواب میںحکمرانوں نے کیا تگ و دو کی مودی سرکار کو خوش کرنے کے لیے قومی عزت اوروقارکو دائو پر لگانے کی پالیسی درست نہیں وزیر اعظم اپنی بادشاہت کو بچانے کے لئے پارلیمنٹ کا رخ کر تے ہیں انہیں جمہوریت اور کشمیر سے کوئی سروکار نہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات