توحید و ختم نبوت مذہب اسلام کی بنیاد ہیں : علامہ ممتاز اعوان

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور فتنہ قادیانیت کا تعاقب دینی فریضہ ہے : ورلڈ پاسبان ختم نبوت

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتاز اعوان نے لاہور مرکز تحفظ ختم نبوت میں سہہ روزہ فتنہ قادیانیت کورس کے اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی کے دو بنیادی عقیدے ہیں ایک عقیدہ توحید اور دوسرا عقیدہ رسالت ؐ اور اللہ تعالیٰ کی وحدانیت توحید اور رسول اللہ ؐ کی ختم نبوت مذہب اسلام کی بنیادہیں جس طرح اللہ پر الہویت ختم اسی طرح رسول ؐ پر رسالت ختم جس طرح رب پر ربوبیت ختم اس طرح نبیؐ پر نبوت ختم اور خدا پر خدائی ختم ہے اسی طرح مصطفیٰ ؐ پر مصطفائی ختم ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ جس طرح کوئی اللہ وحدہ لاشریک کا کوئی شریک ٹھہرائے وہ مشرک دائرہ اسلام سے خارج اسی طرح خاتم النبیین ؐ و خاتم المرسلین ؐ حضرت محمد کریم ؐ کی ختم نبوت کے بعد اب کوئی بھی دجال و کذاب دعویٰ نبوت کرے وہ بھی کافر ٬مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہے اور جھوٹے مدعی نبوت کے ماننے والے بھی کافر٬مرتد اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں بلکہ انکے کفر میں شک کرنیوالا بھی کافراور دائرہ اسلام سے خارج ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفط اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کا تعاقب اہم دینی فریضہ ہے جس کیلئے ہم اپنی تمام تر جدوجہد اور کاوشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے ہرگز دریغ نہیں کرینگے ۔