ساہیوال٬ نہر لوئر باری دوآب پل سے نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:46

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)پولیس تھانہ سٹی نے پل بازار نہر لوئر باری دوآب کے پل سے ایک نامعلوم تیس سالہ نوجوان کی لاش برآمد کر لی اور لاش پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال ساہیوال پہنچا دی ہے تاہم ابھی تک متوفی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

(جاری ہے)

نہرپل جہاں سے یہ لاش ملی ہے یہاں پر نشہ کے عادی افراد کا ڈیرہ ہے جہاں کھلے بندو ں مارفیا اور دوسری نشہ آور چیزیں لیکر نشئی اپنا نشہ پورا کرتے ہیں ۔ پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک متوفی کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔