کوئٹہ٬ ایک شخص نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت2 افراد کو قتل کر دیا

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) جھل مگسی کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت2 افراد کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے میں ایک شخص عبدالنبی نے فائرنگ کر کے خاتون مسماة(ح) اور اس کے مبینہ آشنا حضور بخش کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی گئی لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی قتل کی وجہ سیاہ کاری کا الزام بتایا جا تا ہے مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :