فیصل آباد٬دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر سائیکل سوار نوجوان قتل

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) تھانہ کھڑیانوالہ کے علاقے میں مسلح ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر سائیکل سوارنوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تھانہ کھڑیانوالہ کے علاقے ڈراماں والہ چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار مسلح افرادنے چک نمبر 151رب کے رہائشی 25سالہ محمدامتیازولد مشتاق کوروک کرنقدی چھینے کی کوشش کی مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتول کی نعش پولیس نے تحویل میں لیکرمارچری یونٹ منتقل کردی ۔مقتول مقامی فیکٹری میں ملازم تھااورنوکری ختم کرکے گھرواپس جارہاتھا۔

متعلقہ عنوان :