Live Updates

تحریک انصاف دھرنوں کی سیاست کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا ٬سینیٹر سردار یعقوب خان

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھرنوں کی سیاست کر کے اب مزید عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام سے ووٹ لئے لیکن خیبر پختونخوا کی تمام تر قیاتی بجٹ بنی گالہ اور دھرنوں پر خرچ ہوئی ہے مستقبل میں بھی تحریک انصاف کو اقتدار نہیں ملے گی گالی دینے سے مسائل حل نہیں ہو تے تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ عارضی جماعت ہیں جو مستقبل میں ان کا وجود بھی برقرار نہیں رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جس طرح دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئی ہے یہ قابل افسوس عمل ہے اور اس طرح واقعات کو روکنے کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ دشمن ایک منصوبے کے تحت ہمارے مستقبل پر وار کر رہے ہیں سانحہ8 اگست اور سانحہ پی ٹی سی پر حملے سے یہ بات ظاہر ہو گیا کہ دشمن اب ہمارے نئے نسل کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام محب طن ہیں اور اپنے وطن کی خاطر وہ قربانیاں دینگے لیکن ملک کو دشمنوں کے حوالے نہیں کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر جلد کام شروع ہو جائیگااور مغربی روٹ پر کام کر نے سے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو فائدہ ملے گا اور پسماندہ علاقوں کو ترقی ملے گی انہوں نے کہا ہے کہ اب معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تحریک انصاف کو چاہئے کہ وہ صبر وتحمل سے کام لے کر فیصلے کا انتظار کریں ۔

۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :