جودہ حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے٬مولانا عبدالواسع

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:41

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 نومبر2016ء)جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امن وامان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل طور پرناکام ہو چکی ہے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے والے نے خود ان محکموں کو ناکامی سے دوچار کیا اپنے دور اقتدار میں صرف الفاظی بیانات تک تعلیم اور صحت کے شعبوں کو بہتر کیا ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا گیا سانحہ8 اگست اور گوسٹ اساتذہ اور سکولز ان کے واضح مثالیں ہے عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا اور جس نام پر قوم پرستوں نے ووٹ لیا ہے اس نام پر عوام ان کو مسترد کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں جو سانحات رونما ہوئے ہیں اس طرح سانحات ماضی میں کبھی نہیں ہوئے ہیں اپنی ناکامی چھپانے کیلئے دوسروں پر الزام تراشیاں کر تی ہیں عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا اس لئے حکومت امن وامان کے مسئلے پر اپنی ناکامی تسلیم کریں سانحہ8 اگست اور سانحہ پی ٹی سی میں جس طرح حکومت کی غفلت ہوئی ہے اس کی مثال ماضی میں کئی نہیں ملتی اور جس طرح اسمبلی فلور پر سابق وزیراعلیٰ نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کا کہا ہے مگر حقیقت میں وہ کچھ بھی نہیں ہے جس طرح سابق وزیراعلیٰ کے دور میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خرابیاں پیدا ہوئی ہے اس طرح کسی بھی دور حکومت میں پیدا نہیں ہوئی ہے قوم پرست اب عوام سے اپنے آپ کو بچانے کیلئے اس طرح اقداما ت اٹھا رہے ہیں مگر عوام اب جان چکے ہیں کہ قوم پرستوں نے قوموں کی تقدیر بدلنے پر ووٹ لیا تھا لیکن بد قسمتی سے اقتدار میں آکر اپنی ذاتی مفادات کو ترجیح دی ہیں ۔