Live Updates

پی ٹی آئی کے ساتھ ابھی ہماراورکنگ ریلیشن نہیں بنا۔بلاول بھٹوزرداری

چاچانے ابھی دکھانا ہے کہ وہ کھیل میں ہے یاسیاست میں،چاچا کی نیت صاف ہے توسیاست میں ان کی عزت کرسکتا ہوں،نوازشریف ملک کے پرانے وزیراعظم ہیں،ان سے لڑنا کوئی کھیل نہیں،حکومت نے مطالبات نہ مانے تو پھردھرنااورلانگ مارچ ہوگا۔چیئرمین پی پی پی کی گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 نومبر 2016 16:22

پی ٹی آئی کے ساتھ ابھی ہماراورکنگ ریلیشن نہیں بنا۔بلاول بھٹوزرداری

گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 نومبر2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ابھی ہمارا ورکنگ ریلیشن نہیں بنا،چاچانے دکھانا ہے کہ وہ کھیل میں ہے یا سیاست میں ہے،چاچا کی نیت صاف ہے تو سیاست میں ان کی عزت کرسکتا ہوں،نوازشریف ملک کے پرانے وزیراعظم ہیں،وزیراعظم سے لڑنا کوئی کھیل نہیں،اگرمطالبات نہ مانے گئے تو پھراصل میں ریلیاں،دھرنے اورلانگ مارچ بھی ہوگا۔

انہوں نے گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ روزبڑاکامیاب جلسہ ہوا۔سلام شہداء ریلی نوازشریف کیلئے پہلا پیغام تھا۔نوازشریف کو ایک موقع دے رہے ہیں کہ سینیٹ کا استعمال کرکے ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں۔اگرمطالبات نہ مانے گئے تو پھراصل میں ریلیاں،دھرنے اورلانگ مارچ بھی ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوازشریف 3باروزیراعظم بنے لیکن وزیرخارجہ نہیں بناسکے۔

نوازشریف ملک کے پرانے وزیراعظم ہیں۔وزیراعظم سے لڑنا کوئی کھیل نہیں۔سینئرسیاستدانوں سے سوچ سمجھ کرمقابلہ کرناہوتاہے۔بلاول نے کہا کہ وزیراعظم کی عزت کرتاہوں لیکن میراان کے بارے مئوقف مختلف ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ میری عمر28سال ہے تو وہ میرے چاچا ہی لگتے ہیں۔چاچانے دکھانا ہے کہ وہ کھیل میں ہے یا سیاست میں ہے۔چاچا کی نیت صاف ہے تو سیاست میں ان کی عزت کرسکتا ہوں۔میرے خیال میں ابھی ہماراپی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن نہیں بنا۔انہوں نے کہا کہ اگرہم ملکرکام کرتے ہیں تو نہ صرف ہم نوازشریف کو نکالتے بلکہ شہبازشریف کا بھی بطوروزیراعلیٰ آخری دور ہوتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات