مہران یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی طالبات کے لیے ہاسٹل الاٹمنٹ کے فارم جاری

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:26

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 نومبر2016ء) مہران یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے ہاسٹل پرووسٹ پروفیسر غلام عباس مہر نے کہاہے کہ نئے تدریسی سال 17-2016 (17بیچ)میں داخلا لینے والی طالبات کے لیے ہاسٹل الاٹمنٹ کے فارم جاری کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق فارم یکم نومبر سے جاری کیے گئے ہیں۔داخلا فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 نومبر 2016ء مقررکی گئی ہے جبکہ گرلزطلبہ کی ہاسٹل الاٹمینٹ لسٹ 15 نومبر2016 ء کو آویزاں کی جائیگی۔ہاسٹل فیس جمع کروانے کی آخری تاریخ 21 نومبر2016 ئ مقرر کی گئی ہے جبکہ ہاسٹل روم کی حوالگی فیس ادائگی کے فوری بعد کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :