پارلیمنٹ ہو یا عدلیہ٬ اداروں کی بے توقیری کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے‘ پیر معصوم نقوی

مذہب اور سیاست سے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے٬ غدار قراردینے کی روش طالبانی وطیرہ ہے‘مجلس شوریٰ سے خطاب

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ پیر سید محمد معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ سیاست میں تحمل اور برداشت کے ساتھ اداروں کااحترام بھی ضروری ہے٬ پارلیمنٹ ہو یا عدلیہ٬ آئینی اداروں کی بے توقیری کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے٬مذہب اور سیاست سے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے٬ اختلاف رائے احترام کے ساتھ رکھا جائے ٬ کسی کو ملک دشمن اور غدار قراردینے کی روش طالبانی وطیرہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو پی پنجاب کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ڈاکٹر امجد حسین چشتی٬ پیر اختر رسول قادری٬پیر عثمان نوری٬ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ احتجاج کی سیاست ہر جماعت کے بس کی بات نہیں ہے ۔انہوںنے کہا کہ سیاست سے انتہا پسندی کا خاتمہ ضروری ہے ٬ وہ اسلام آبادبند کرنے کا اعلان ہویا حکومت کا ریاستی وسائل کرتے ہوئے وفاقی دارالحکومت کو آنے والے راستوں پر کنٹیرز لگانے کے اقدامات ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان جمہوری ملک ہے٬ مگر حکمرانوں کے رویوں نے اسے بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا ہے٬ جس کی واضح مثال موجودہ حکمران ہیں۔

متعلقہ عنوان :