سی ٹی او کی ہدایت پردو موریہ پل چوک میں آگاہی کیمپ٬ شہریوں میں 2ہزار سے زائد ماسک تقسیم کیے گئے

چیف ٹریفک آفیسرکی ہدایت پردوموریہ پل چوک پر ٹریفک آگاہی کیمپ لگایا گیا٬ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے ابتک شہرکے مختلف علاقوں میں38ہزار سے زائدماسک تقسیم کیے

ہفتہ 5 نومبر 2016 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پرٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی نگرانی میںدو موریہ پل چوک پر شعور بیداری کیمپ لگایا گیا٬اٹلس ہنڈا کے تعاون سے لگائے گئے آگاہی کیمپ میں کو ایجوکیٹ کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں گردوغبار سے بچائو کے دو ہزار کے زائد ماسک تقسیم کیئے گئے۔سٹی ٹریفک پولیس نے گذشتہ روز بھی 36ہزار سے زائد ماسک شہریوں میں تقسیم کیئے ٬دوموریہ پل آگاہی کیمپ میں اٹلس ہنڈا کے سٹاف ٬ٹریفک افسران اورمختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد بھی شریک ہوئے ۔

ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے سی ٹی او کی ہدایت پر دیگر علاقوں میں بھی شہریوں٬بچوں اورروڈ یوزرز میں ماسک تقسیم کیئے ۔چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے اسکے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ ساتھ لوگوں کو نرمی اور شفقت سے ٹریفک قوانین کی پاسداری بارے ایجوکیٹ کریں تاکہ پولیس عوام دوستی کا رشتہ مضبوط ہوسکے انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے گاہے بگاہے ایسے اقدامات اور تقریبات میں لوگوں کی شرکت اور پذیرائی ٹریفک پولیس کی اچھی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :